اظہارخیال معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے ، کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعرات 7 مارچ 2024 14:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ اظہار خیال معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے اور نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ عوام کو در پیش مسائل سمیت قومی معاملات پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں، اس اہم قومی ذمہ داری میں پینٹنگ کا اہم کردار ہے جسے فروغ دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل میں مصوری کے ڈویژنل مقابلوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی جس میں ڈویژن کے تینوں اضلاع سے پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل سلیم قیصر اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق سمیت ڈپٹی ڈائیریکٹر اوکاڑہ آرٹس کونسل محمد حماد چیمہ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹرز محمد وسیم اکرم اور الیاس اکبر سگھلہ اور مقابلے کے ججز فاطمہ حسین ،عبدالمتین اور غلام مصطفی مغل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں بسمہ خان نے پہلی، نمرہ شہزادی نے دوسری اور ملیحہ مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جو صوبائی سطح پر ہونےوالے مقابلوں میں ساہیوال ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ ڈویژنل مقابلوں میں موضوع پینٹنگز کے لئے ماحولیاتی آلودگی ،چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان اور پاکستان کی شناخت تھے۔ \378