آزاد امیدوارشجاعت علی خان کی فارم 45 نہ ملنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو 13 مارچ کے لیے نوٹس جاری

جمعہ 8 مارچ 2024 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے این اے 243سے آزاد امیدوار شجاعت علی خان کی فارم 45نہ ملنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو 13 مارچ کے لئیے نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں این اے 243 کیماڑی کے فارم 36 ، فارم 45 اور فارم 46 نا ملنے کیخلاف آزاد امیدوار شجاعت علی خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دراخواستگزار وکیل نے موقف دیا کہ ڈی سی آفس میں فارم کی سرٹیفائڈ کاپی کے حصول کے لئیے بار بار رابطہ کیا۔ الیکشن کمیشن میں بھی تحریری طور پر درخواست دی لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔ عدالت سے استدعا ہے متعلقہ حکام امیدوار کو تمام مطلوبہ دستاویز جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو 13 مارچ کے لئیے نوٹس جاری کردیئے۔