ہائوس آف فیدریشن ہونے کے باوجود اس ایوان کے پاس مالی اختیارات نہیں ہیں، سینیٹرمظفر حسین شاہ

جمعہ 8 مارچ 2024 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہاکہ ہائوس آف فیدریشن ہونے کے باوجود اس ایوان کے پاس مالی اختیارات نہیں ہیں وفاقی کی مضبوطی کیلئے سینیٹ کو بااختیار بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ایوان بالا میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہاکہ بدقسمتی سے یہ ایوان ہائوس آف فیڈریشن ہونے کے باوجود مالی اختیارات نہیں رکھتا ہے اگر پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں تو اس ایوان کو بااختیار بنائیں اگر نہیں بنائیں گے تو یہ صرف ڈیبیٹنگ سوسائٹی رہے گی اور سب باتیں کریں گے مگر عمل درآمد نہیں ہوگاانہوںنے کہاکہ 8ویں ترمیم کے معمار سینیٹر میاں رضا ربانی تھے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اس بات پر راضی نہیں تھی کہ سینیٹ کو مالی اختیارات دئیے جائیں انہوں نے کہاکہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے جب تک اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا تو اس وقت ایک وفاقی نظام نہیں بن سکتا ہے انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ صرف آبادی کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے اسی طرح تمام مادری زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دیا جائے انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ نئے ممبران اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں گے کہ سینیٹ کو بااختیار بنایا جائے۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان