خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ضلع گجرات میں خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد

جمعہ 8 مارچ 2024 20:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ضلع گجرات میں خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے خواتین اور طالبات کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، دھول فارسٹ میں 1 منٹ میں خواتین، طالبات نے 10 ہزار سے زائد پودے لگائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈی ایف او معظم سعید ، آر ایف او سلیم وڑائچ،ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، صدر گرین ایکسپریس مظہرالحق سمیت اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی شجرکاری کو مہم خواتین کے عالمی دن کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے، خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب بہترین اقدامات یقینی بنارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکہ خوبصورت بناتے ہیں، گلوبل وارمنگ کے خطرناک سے محفوظ رکھنے کے لئے شجرکاری نہایت ضروری ہے، انڈسٹرلائزیشن سے سے ماحولیاتی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، ماحولیات آلودگی سے ماحول کو پاک رکھنے کے لئے شجرکاری وقت کی ضرورت ہے، درخت ماحول سے مضر صحت اجزا کو جذب کرتے ہیں اور صحت اجزا آکسیجن کو ماحول میں خارج کرتے ہیں انسانی زندگی کے لیے آکسیجن لازمی جزو ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ ہر فرد شجرکاری مہم میں حصہ لے اور اپنے اردگرد خالی جگہوں پر ش8 مارچ خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر گجرات اور مدینہ سیداں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے مدینہ سیداں میں ایک سیمینار ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ ثمن اعجاز ۔

(جاری ہے)

محکمہ سوشل ویلفیئر گجرات کے آفیسر مبشر احمد، مدینہ سیداں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر سید غلام عباس، سینیئر نائب صدر سید امتیاز حیدر، نائب صدر سید شبہہ الحسنین، جنرل سیکرٹری سید علی مستحسن، جائنٹ سیکرٹری سید ثاقب شاہ، سید فضل عباس، سید منیر شاہ سید آصف شاہ، سید علی عریضی،سید شاہ زیب اور دیگر احباب اور خواتین نے شرکت کی۔محترمہ ثمن اعجاز ، پروفیسر سید امتیاز حیدر اور مبشر احمد م نے خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ ثمن اعجاز نے مدینہ سیداں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے آفس کا بھی وزٹ کیا اور فاؤنڈیشن کے تمام پراجیکٹس کو سراہا۔