کچلاک ،ٹریفک حادثہ 6افراد زخمی

جمعہ 8 مارچ 2024 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) کچلاک میں ٹریفک حادثہ 6افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علا قے کچلاک بائی پاس پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے مز ید کارروائی جا ری ہے ۔