خواتین کا عالمی دن ،گجرات میں خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر نے خواتین اور طالبات کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

جمعہ 8 مارچ 2024 21:50

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ضلع گجرات میں خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے خواتین اور طالبات کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، دھول فارسٹ میں 1 منٹ میں خواتین، طالبات نے 10 ہزار سے زائد پودے لگائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈی ایف او معظم سعید ، آر ایف او سلیم وڑائچ،ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، صدر گرین ایکسپریس مظہرالحق سمیت اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی شجرکاری کو مہم خواتین کے عالمی دن کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے، خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب بہترین اقدامات یقینی بنارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکے خوبصورت بناتے ہیں، گلوبل وارمنگ کے خطرناک سے محفوظ رکھنے کے لئے شجرکاری نہایت ضروری ہے، انڈسٹرلائزیشن سے سے ماحولیاتی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، ماحولیات آلودگی سے ماحول کو پاک رکھنے کے لئے شجرکاری وقت کی ضرورت ہے، درخت ماحول سے مضر صحت اجزا کو جذب کرتے ہیں اور صحت اجزا آکسیجن کو ماحول میں خارج کرتے ہیں انسانی زندگی کے لیے آکسیجن لازمی جزو ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ ہر فرد شجرکاری مہم میں حصہ لے اور اپنے اردگرد خالی جگہوں پر شجرکاری کریں تاکہ آنے والی نسل کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے ۔