%ہم سب اس حقیقت سے آشنا ہیں کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بڑی تیزی سے معیشت اور انسانی رویوں پر اثر انداز ہو رہی ہے،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ

جمعہ 8 مارچ 2024 22:45

ر*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کامیاب زندگی گزارنے کیلئے تعلیم کے ساتھ جدید ہنر بھی سیکھنا ہوگا اسلئے ہم نے اپنے جوانوں کو ڈگری یافتہ ہونے کے علاوہ مہارت یافتہ بنانے کا عزم کر رکھا ہیں. وہ وقت دور نہیں کہ بلوچستان سے نوجوان بیرونی ممالک اور دیگر صوبوں میں روزی روٹی کمانے کیلئے بطور چوکیدار، مزدور یا ڈرائیور نہیں بلکہ اب ایک کامیاب پروفیشنل، آئی ٹی ایکسپرٹ، سول انجینئر، ریسرچر یا سائنسدان کی حیثیت سے باہر جائیگا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں الٹرا سافٹ سسٹم کے زیر اہتمام آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر یو این ایچ سی آر کوئٹہ کے سربراہ (Taspy Baklay), نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم غنی، کمیشنر افغان رفیوجیز ارباب طالب اور الٹرا سافٹ سسٹم کے سربراہ آصف نعیم کے علاوہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آن لائن بزنس کے کورسسز کی تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی.

واضح رہے کہ بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ان کیلئے کمانے کے ذرائع پیدا کرنے کیلئے چند مہینے قبل گورنر بلوچستان نے آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کا آغاز کیا تھا پھر باقاعدہ ٹیسٹ بھی لیا گیا تھا اور آج الحمدللہ پانچ مختلف ٹریڈز میں جدید کورسسز کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کرانے جا رہا ہے تاکہ ہمارے نوجوان بھی گھر بیٹھے ہزاروں ڈالرز کمانے کے قابل ہو سکیں.

گورنر آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت بلوچستان، تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان اور الٹرا سافٹ سسٹم کے سربراہ آصف کاکڑ کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہی. منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارے آئی ٹی پروگرام کی مدد سے سرکاری ملازمتوں کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے نوجوان صرف چند مہینے کے بعد دوسروں.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم سب اس حقیقت سے آشنا ہیں کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بڑی تیزی سے معیشت اور انسانی رویوں پر اثر انداز ہو رہی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم وقت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائیں. ہم مستقبل قریب کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ہی روشن مستقبل کی تعمیر کو یقینی بنا سکتی. گورنر بلوچستان نے یو این ایچ سی آر کی جانب سے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور الٹرا سافٹ سسٹم کی پوری ٹیم کے خصوصی تعاون کو سراہا. آخر میں گورنر بلوچستان نے آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے تمام منتظمین اور شرکاء میں یادگاری شیلڈز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ تقسیم کیی.