Live Updates

صوبائی وزراء کی زیرصدارت آئی ڈیپ ہیڈآفس میں اہم اجلاس

جمعہ 8 مارچ 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیرمحکمہ مواصلات ملک صہیب احمد بارتھ کی زیرصدارت آئی ڈیپ ہیڈآفس میں اہم اجلاس منعقدہوا- سیکرٹری صحت علی جان خان،سپیشل سیکرٹری (آپریشنز) راجہ منصوراحمد،سی ای او آئی ڈیپ لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف،سی او او عظمت نواز،عمرعباس میلا،ایڈیشنل سیکرٹریزراشدارشاداور ڈاکٹرعاصم الطاف اور چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی سمیت دیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اورملک صہیب احمد بارتھ نے لاہورمیں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسرکئیرہسپتال کے ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان اور سی ای او آئی ڈیپ سہیل اشرف نے صوبائی وزرا کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ لاہورمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسرکئیرہسپتال کے ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کینسرکے مریضوں کو ایک ہی چھت تلے علاج و معالجہ کی بہترسہولیات فراہم ہو سکیں گی۔ کینسرکئیرہسپتال سے کینسرکے مریضوں کا دیرینہ مطالبہ پوراہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کینسرکئیرہسپتال کی تعمیرکاٹاسک آئی ڈیپ کو سونپاگیاہے۔لاہورمیں تعمیرہونے والے کینسرکئیرہسپتال کوعملی جامہ پہنانے کیلئے ہر قسم کے فنڈزدستیاب ہیں۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بارتھ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کینسرکئیرہسپتال کی تعمیرکے تمام مراحل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات