سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 23 دہشت گرد گرفتار کرلیے

ہفتہ 9 مارچ 2024 21:14

سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 23 دہشت گرد گرفتار کرلیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران 23 دہشت گرد گرفتارکرلیے گئے، گرفتاردہشت گردوں کی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کر دی، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، راولپنڈی، راجن پور، سیالکوٹ، فیصل آباد، چینوٹ، بہاول نگراور رحیم یار خان میں کارروائیاں عمل لائی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور سے ٹی ٹی پی اور فیصل آباد سے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم سہولت کار کو گرفتارکیا گیا ہے، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، 2 ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز وائر 51 فٹ، اسلحہ، گولیاں اور نقدی برا?مد ہوئی جب کہ ان دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم، غفران، کامران، شاہ محمد، شاکر، عمران، شاہی محمد، انصاف اللہ، سمر خان، اسلم اور قدوس کے نام سے ہوئی۔