سیاستدان ایک نیا عمرانی معاہد ہ کریں اوربحرانوں سے نجات دلائیں، سمندر خان کاسی

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) بزرگ قوم پرست تحریک رہبر خان عبدالولی خان کے پیروکار ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج صدارت انتخاب میں جو بھی کامیاب ہوگیا تو خدا داراہ اسٹبلیشمنٹ ملکی سیاست میں مداخلت بند کرکے سیاست اور جمہوریت کو پروان چڑھنے دیں اسی طرح تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں اسٹبلیشمنٹ کا سہارا چھوڑ کر اپنے منشور اور آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پوائنٹ اور ایجنڈا عوامی خدمت اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے حالیہ انتخابات کو تسلیم کرکے اپنے کمزوریوں اور کوتائیوں انا اور ضد کو چھوڑ کر سیاسی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کو مچھلی بازار نہ بنائے جس جماعت کو ووٹرز نے جو مینڈیٹ دیا ہے اسی پر عمل کرتے ہوئے ووٹرز اور عوام کے امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرکے مزید اپنے ووٹرز اور ملک قوم اور عوام کو مزید پسماندگی مہنگائی تعلیم یافتہ نوجوانوں اور مزدوروں کسانوں اور غریب بے روزگار عوام کو نہ دھکیلیں معاشی اور سیاسی امن و امان عوام کے ترقی اور خوشحالی پاکستان میں استحکام ہی اسٹبلیشمنٹ اور دیگر محکموں عدلیہ صوبائی اور وفاقی بیوروکریسی کی آئینی قانونی ذمہ داری ہے کہ ایمانداری دیانتداری اور خلوص اپنے ذمہ داری آدا کرتے ہوئے ہی ملک میں استحکام قائم ہوسکتا ے بیان کے آخر میں کہا اسٹبلیشمنٹ جوڈیشری اور سیاستدانوں کے ذاتی سیاسی مفادات حاصل کرنے اور انا اور ضد قوم مزید متحمل نہیں ہوسکتا صدارتی انتخاب میں جو پارٹی اور جو شخص امیدوار کامیاب ہو گیا اس صدر پر اپنے حلف کی پاسداری ذمہ داری لازمی بنتی ے کہ تمام سیاستدانوں کو ایک نیا عمرانی معاہدے پر مجبور کرکے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلا سکتا ہے۔