جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق تحفظ کیلئے ریلی نکالی گئی

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق تحفظ کیلئے محمد بن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی کارکنان و ذمہ داروں نے ضلعی امیر عبدالحفیظ شیخ و دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی اور خواتین کے حقوق سمیت فلسطین میں عورتوں کیساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف شدید نعریبازی کی شرکاء خواتین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ و خواتین حقوق کیلئے تحریری پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے شرکاء ریلی سے خطاب کے دوران جماعت اسلامی ضلع سکھر کے صدر عبدالحفیظ شیخ و دیگر مقررین نے کہا ہے کہ اگر اسلامی نظام قائم ہو جائے تو خواتین کو اپنا حقیقی معاشرتی مقام حاصل ہو سکتا ہے جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی بحالی کیلئے کردار ادا کر رہی ہے، انتہائی افسوس کا مقام ہے قانون بنایا جاتا ہے مگراس نظام پرعمل درآمد نہیں ہوتا اور انہی لوگوں نے خواتین کو بھی ان کے حق سے محروم رکھا ہے جو نہیں چاہتے کہ خواتین ترقی کریں ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کیلئے باتیں کرنے والی تنطیمیں فلسطین میں خواتین پر ہونے والے مظالم پر کیو خاموش ہیں کیا انہیں وہاں پر خواتین نظر نہیں آرہی ہیں فلسطین میں ماؤں بہنوں و بچوں پر جو ظلم ہورہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے مسجد اقصی پر اسرائیل کا حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی حقوق سے محروم ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گھریلو تشدد، کاروکاری، جرگہ سسٹم، خواتین کی خریدوفروخت، جبری مذہب کی تبدیلی اور کم عمری میں شادی کے خلاف موجود قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور خواتین کو وہ تمام حقوق دیے جائیں جو انکا جائز حق ہے۔