}ن لیگ اور پی پی ایک دوسرے کیلئے بوجھ بن چکے ہیں، علی محمد خان

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:05

ی*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ایک دوسرے کیلیے بوجھ بن چکے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے نتائج کے اعلان کے وقت اسمبلی میں ن لیگ کے 20 ارکان بھی نہیں تھے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت الیکشن میں اپنی سیٹیں ہاری ہے۔

(جاری ہے)

رہنما پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کی 178 نشستیں جیتی ہیں، 17 سیٹ والوں کو مسلط کیا گیا۔علی محمد خان نے کہا کہ ایک سیاسی صدر سے اختیار دوسرے سیاسی صدر کو جائے گا جو اچھی بات ہے۔ یہ حکومت تو شب خون مار کر ا?ئی ہے ہماری ان سے کیا توقع ہوگی انکا کہنا تھا کہ بغیر مینڈیٹ کے مشرف 8 سال اور ضیا الحق 11 سال بیٹھے رہے ہیں۔شیر افضل مروت نے جو الزام لگایا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔