یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوں گے،اعلامیہ

اتوار 10 مارچ 2024 17:55

یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کیلیے بند رہیں گے جبکہ ملازمین کو زکواة کی کٹوتی کیلئے دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک کو زکواةکی کٹوتی کے لیے بینک تعطیل ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوں گے۔