شاہ رخ خان حقیقی جینٹلمین ہیں، ان سے گلے ملنا بڑا تحفہ ہے، تاپسی پنو

الہ تاپسی پنو حال ہی میں فلمساز راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے مقابل پرفارم کیا تھا

پیر 11 مارچ 2024 10:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو حقیقی جینٹلمین قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ فلم ڈنکی کے دوران ان سے گلے ملنا بڑا تحفہ تھا۔ یاد رہے کہ 36 سالہ تاپسی پنو حال ہی میں فلمساز راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے مقابل پرفارم کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے فلم ڈنکی میں ساتھی اداکارہ شاہ رخ خان کا ذکر نہایت عزت و احترام کے ساتھ کیا۔

وہ اس فلم کی کامیابی پر بھی بہت خوش اور نازاں ہیں۔ تاپسی نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں ایک ایسا کردار ملا جس میں کوئی شو پیس کردار نہیں تھا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں کہ اگر شو پیس جیسا کردار دیتے تو میں منع کر دیتی، ایک سین والا کردار بھی دیتے تو میں کرتی۔ انکا کہنا تھا کہ جس قسم کے ہدایتکار اور کاسٹ تھی انہیں دیکھ کر تو کوئی بھی ہوتا وہ کردار کیلئے تیار ہوجاتا۔

متعلقہ عنوان :