آسکر ایوارڈ 2024 ، اوپن ہائمر اور پوور تھنگز کی دھوم ، ایما سٹون کو بہترین ااکارہ کے اعزازسے نوازا گیا
پیر 11 مارچ 2024 13:16
(جاری ہے)
اس شاہکار فلم کی تیاری میں 10 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔
جولائی میں ریلیز ہونے والی فلم اوپن ہائمر نے پوری دنیا میں ایک ارب ڈالر کا کاروبار کیا۔اوپن ہائمر کو 13 انعامات کے لیے نامزد کیا گیا تھا، لیکن رات کو سات ایوارڈز جیت پائی لیکن یہ اب بھی آسکر کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ہدایت کار کرسٹوفر نولین کی اوپن ہائمر بہترین ڈائریکٹر اور بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز کے ساتھ سر فہرست رہی، جب کہ پوور تھنگز نے چار ایوارڈ جیتے ہیں۔کرسٹوفر نولین کو اوپن ہائمر بنانے پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی اسی فلم کے مرکزی کردار کیلین مرفی کو ملا۔اوپن ہائمر کے آئرش اداکار کیلین مرفی نے اپنی کیٹیگری میں چار امریکی حریفوں، پال گیامٹی (دی ہولڈاوورس)، جیفری رائٹ (امریکن فکشن)، بریڈلی کوپر (ماسٹرو) اور کولمین ڈومنگو (رسٹن) کو شکست دی۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایما سٹون کو ملا انہوں نے پوور تھنگز میں بیلا کا کردار نبھایا تھا۔ایما سٹون نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا نہیں بلکہ یہ پوری ٹیم کا ہے جو ایک بہترین چیز بنانے کے لیے اکٹھی ہوئی اور فلمیں بنانے کا بہترین حصہ یہ ہے کہ ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ہدایت کار یورگوس لینتھیموس کی ’پوور تھنگز‘ کو بہترین اداکارہ، بہترین میک اپ، بہترین کاسٹیوم ڈیزائن اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.