Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈکا دورہ ماڈل بازار ،اجناس کے معیار ، قیمتوں کا جائزہ لیا

منگل 12 مارچ 2024 20:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ زینب طاہر نے ماڈل بازار کا دورہ کیا ،فیئر پرائس شاپس اور سستے سہولت سٹال میں اجناس کا معیار چیک کیا ،صارف خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے سائے اور اجناس کا سٹاک وافر مقدار میں رکھنے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رائے ونڈ ماڈل بازار میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے فیئر پرائس شاپ قائم کردی گئی ہے جہاں رمضان المبارک کے ایام میں 13اجناس پر 25فی صد رعایت دی جارہی ہے ،ماہ صیام میں شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلا نے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹی رائے ونڈ کے زیر اہتمام فیئر پرائس شاپس لگوا دی گئی ہیں جہاںمعیاری اجناس کی وافر مقدار میں سپلائی کا سلسلہ جاری ہے پیرروز کے فیئر پرائس شاپس کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں ہزاروں افراد سستے داموں اجناس خرید رہے ہیں،اے سی رائے ونڈ زینب طاہر نے منگل کے روز ماڈل بازار کا دورہ کیا اور صارف خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے انکے مسائل پوچھے بعدازاں دھوپ میں کھڑی خواتین کیلئے سائے کے انتظام کا حکم دیا ،اے سی رائے ونڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ تحصیل کی عوام کو ماڈل بازار میںقائم سستا رمضان بازار میں بنیادی ضرورت کی اشیاء مارکیٹ ریٹ سے کم فراہم کی جارہی ہیں ،معیار اور مقدار کو چیک کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،عوام الناس کو رمضان المبار ک میں بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،گرانفروشی کی روک تھام کیلئے آڑھتی حضرات کی میٹنگ طلب کی گئی ہے ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک محمد محسن کے مطابق فیئر پرائس شاپس پر معیاری اور سستی اجناس کی فراہمی سے مہنگائی میں پسی عوام کو زبردست سہولت میسر آرہی ہے ،شہریوں کی کثیر تعداد اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، محکمہ زراعت کے زیر انتظام چلنے والی مذکورہ فیئر پرائس شاپس میں مارکیٹ کمیٹی کا عملہ موجود ہے ،خواتین کیلئے الگ سے کاوئنٹر قائم کیا گیا ہے بوڑھے افراد کے بیٹھنے اور رہنمائی کیلئے سٹاف بھی مقرر کردیا گیا ہے دوسری جانب پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ڈی سی ریٹ سے دس سے بیس روپے کم ریٹ پر اجناس فروخت کی جارہی ہیں مینجر ماڈل بازار رائو طاہر محمود کے مطابق ماڈل بازار میں چکن سہولت سٹال ،سبزی سہولت سٹال ،فروٹ سہولت سٹال کے علاوہ آٹا سہولت اسٹال لگا دئیے گئے ہیں جہاں آٹا سرکاری ریٹ 1399روپے کی بجائے 1359میں فروخت کیا جارہا ہے انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے ایام میں ماڈل بازار میں لگائے اسٹالز سے ہزاروں افراد روزانہ استفادہ حاصل کریں گے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات