پشاور ائیر پورٹ حکام نے شہری کی قیمتی اشیا واپس لوٹا دیں

منگل 12 مارچ 2024 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) پاکستان سول ایویشن اتھارٹی پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قیمتی موبائل و لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء مسافر کو لوٹا دی گئیں،پی کے 258 سے پہنچنے والا مسافر اپنا سیاہ ہینڈ کیری بیگ کسٹمز سکیننگ مشین پر بھول گیا تھا،مسافر سے اس کے فون کی رابط لسٹ کے ذریعے رابط کیا گیا،بعدازاں مسافر نے پشاور ائرپورٹ کیلوسٹ اینڈ فاؤنڈ سے رابط کیا،ضروری تصدیق کے بعد ڈی ٹی ایم اور ڈی ایف او کی موجودگی میں مسافر حیان گل کو سامان لوٹا دیا گیا۔