حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور ، مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل طلب

منگل 12 مارچ 2024 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرمستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نمبر تین کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے رمضان شوگر مل کیس کی سماعت کی، حمزہ شہباز کی حاضری معافی درخواست جمع کروائی گئی، عدالت میں میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ شہباز کو کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عدالت حاضری معافی درخواست منظور کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے وکیل انوار حسین پیش ہوئے، عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔