ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون

منگل 12 مارچ 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

دونوں صدور نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر کی جانب سے ٹیلیفون اور نیک تمناؤں کے اظہار پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترکیہ کی عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے جلد ہی صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔