وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وزارت ہوابازی کا چارج سنبھال لیا

منگل 12 مارچ 2024 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وزارت ہوابازی کا چارج سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر کی دفتر آمد پر وفاقی سیکرٹری سیف انجم سمیت اعلی افسران نے خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم نے وفاقی وزیر کو وزارت سے متعلق اہم امور اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔