تہکال کے علاقے پلوسی میں باپ اور اسکے دو بیٹو ں کو قتل کر دیا گیا

منگل 12 مارچ 2024 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) تہکال کے علاقے پلوسی میں باپ اور اسکے دو بیٹو ں کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود پلوسئی میں زبانی تکرار کے نتیجے میں ملزمان شمشادخان، عباداللہ، ہدایت اللہ، شبیراللہ اور روح اللہ نے طیش میں آکر باپ اور دو بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ مقتول کی بیوی فائرنگ سے زخمی ہوئی ، مقتولین کا نام نواز خان ولد محمد افضل بعمر 50/51 سال، اصغر خان ولد نواز خان بعمر 28/29 سال اور داؤد خان ولد نواز خان بعمر 18/19 سال زخمی ہوئے اور بعد ازاں جاں بحق ہوگئے جبکہ مسماۃ ساجدہ بیوہ نواز خان زخمی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرایاجبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔