Live Updates

سیکرٹری آر ٹی اے کا سیالکوٹ لاری اڈہ کا ہنگامی دورہ ،صفائی ستھرائی کے ساتھ بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 13 مارچ 2024 15:48

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے سیالکوٹ لاری اڈہ کا ہنگامی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے ساتھ بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی مہم صاف ستھرا پنجاب کے تحت لاری اڈوں اور بس اسٹینڈز کو صاف ستھرا کیا جائے گا، لاری اڈوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، صفائی کا خاص انتظام کیا جائے گا اور اڈا مالکان بس اسٹینڈ کو صاف ستھرا رکھنے کے پابند ہیں۔

مظفر حیات نے کہا کہ بس اڈوں پر واش روم، مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ اور اسٹینڈز کو صاف رکھا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مسافروں کو اڈوں پر بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات