چک بیلی خان کا رہائشی نوجوان کلرسیداں روڈ ڈھوک میجر کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

بدھ 13 مارچ 2024 17:29

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) چک بیلی خان کا رہائشی نوجوان کلرسیداں روڈ ڈھوک میجر کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کامران اشرف ولد محمد اشرف بعمر 37/38 سال سکنہ چک بیلی خان جو کہ ڈھوک میجر روڈ کراس کر رہا تھا کہ کیری ڈبہ برنگ سفید نمبری 546/SV نے ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا جس کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے ضابطے کی کاروائی شروع کردی۔\378