چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے بحری نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات

بدھ 13 مارچ 2024 17:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے بحری نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ پیشہ وارانہ مفادات ، سکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر دتبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات جے ایس ہیڈکوارٹر میں ہوئی ۔ فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے استقبال کیا۔تینوں افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔