ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں بائیو گیس پلانٹ میں خرابی جان بوجھ کر نے کاانکشاف

کرپٹ مافیا ہسپتال انتظامیہ اور پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو لوٹنے کا منصوبہ بے نقاب

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 13 مارچ 2024 17:05

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ2024 ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں بائیو گیس پلانٹ میں خرابی جان بوجھ کر نے کاانکشاف:کرپٹ مافیا ہسپتال انتظامیہ اور پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو لوٹنے کا منصوبہ بے نقاب :بائیو گیس پلانٹ کی درستگی کی بجائے پرائیوٹ طور پر یومیہ 70 ہزار روپے سے زائد مالیت کی آکسیجن خریدی جانے لگی،زرائع کے مطابق بائیو گیس پلانٹ ایک سال قبل عالمی ادارہ یونیسیف کی جانب سے بطور عطیہ نصب کیا گیا، بائیو گیس پلانٹ آٹو میٹک طریقہ سے ہوا سے کشیدکر کے آکیسیجن مہیا کرتا تھا،زرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل نا معلوم خرابی کے باعث بائیو گیس پلانٹ کو بند کردیا گیازرائع کے مطابق بائیو گیس پلانٹ کی بروقت درستگی کے اقدامات کرنے کی بجائے من پسند پرائیویٹ ٹھیکیدار کو نوازنے کے لئےمہنگے داموں آکسیجن گیس کی سپلائ کا ٹھیکہ دے دیا گیا:زرائع کی جانب سےگیس درآمدگی کے سلسلہ میں یومیہ 70 ہزار روپے سے زائد مالیت کے بوگس بل بنائے جانے کا انکشاف:ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں آکسیجن گیس کی طلب اور کھپت کے جعلی اندراجات کرکے لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے کا انکشاف:مہنگے داموں گیس کی خریداری کی بجائے ہنگامی طور بائیو گیس پلانٹ کو فعال کروایا جائے،عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہونے والی کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے خلاف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے تفصیلی آڈٹ کروانے کا عوامی مطالبہ:کرپٹ مافیا سے قومی خزانے سے لوٹے گئے کروڑوں روپے برآمد کر کے عوام کے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کے بندوبست اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،عوام و سماجی حلقوں کا مطالبہ کیا ہے۔