حکومت اور انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی، حافظ سعید احمد رضوی

بدھ 13 مارچ 2024 22:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) تحریک لبیک پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے امیر حافظ سعید احمد رضوی نے کہاکہ ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ کوئٹہ میںمہنگائی کا جن مسلسل بے قابو ہے۔شہریوں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔حکومت کی غفلت کے باعث اشیاء خوردو نوش میںپھل، سبزیاں، گوشت سمیت کریانہ اشیاء بھی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی حکومت اور انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جاری کردہ بیان میں کیا۔ حافظ سعید احمد رضوی نے کہاکہ مہنگائی کا جن بے قابو، پھل غریب کی پہنچ سے مسلسل باہر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاغریب ضروریات زندگی کی دوڑ میں پھل، سبزیاں، گوشت سمیت کریانہ اشیاء خریدنے سے قاصر ہوگئے، انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ پھلوںاورسبزیوں،پیاز، ادرک، لہسن، کینو، سیب، کیلااورتمام اقسام کے پھل مہنگے کر دیے جو عام لوگوں کی قوت خرید سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

حکمران عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے رسمی کارروائی کرنے کی بجائے حقیقی معنوں میں اقدامات کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے دیگر ممالک میں رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں خاص کمی کر دی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں معاملہ الٹ ہوتا ہے اور رمضان کا چاند نظرآتے ہی ہر چیز کے نرخ خودبخود آسمان پر پہنچ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیب300 اور کینو 160 روپے، کیلا 200 روپے درجن ہو گیا ہے۔ پیاز کی قیمت 300روپے اور ٹماٹر250روپے کلو ہو گئے۔ گھی 510 روپے، چینی160روپے،بڑا گوشت 1300 روپے ،مٹن2200 اور چکن680 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے مگر ناجائز منافع خور،ذخیرہ اندوز اس ماہ مبارک کو عوام کے لئے مشکل بنادیتے ہیں۔