معاشرتی ترقی کے لیے تنگ نظری کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔اقوام عالم سائنس اور ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ہیں ہم آج بھی لباس اور عقائد کی بحث میں محوہیں خواجہ رمیض حسن

صوبائی خودمختاری کے نام پر آئین میں کی جانے والی ترامیم نے وفاق کو کمزور کیا یکساں نصاب تعلیم کے فقدان نے معیار تعلیم کو تباہ کرنے میں کوئی گنجائش باقی نہیں چھوڑی۔ سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مارچ 2024 14:42

معاشرتی ترقی کے لیے تنگ نظری کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔اقوام عالم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2024ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ معاشرتی ترقی کے لیے تنگ نظری کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اس وقت سائنس اور ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ہیں ہم آج بھی لباس اور عقائد کی بحث میں محوہیں۔ مظبوط معیشت اور معاشرتی ترقی کا دارومدار سماجی ہم آہنگی اور وسعت نظری پر منحصر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے فقدان نے معیار تعلیم کو تباہ کرنے میں کوئی گنجائش باقی نہیں چھوڑی، تعلیمی نصاب میں بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ اور صنفی فرق کے  خاتمہ سے متعلق مواد شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ جدید قومی ثقافت کے فروغ سے نوجوان نسل کو حب الوطنی کی طرف مائل کرنا اہم ترین ہدف ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں میں سیاسی ہم آہنگی کی کی عکاس قومی حکومت کے اہداف میں توانائی کے شعبوں میں ترقی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ جس کا سب سے پہلا اور انتہائی اہم ایجنڈا کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہونا چاہیے کیونکہ اس سے زیادہ موزوں وقت دوبارہ  شاید نہیں آئے گا۔اس وقت تمام ہم خیال جماعتیں بھاری اکثریت سے اقتدار کی شراکت دار ہیں۔