Live Updates

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل مالی بحران کا شکار ،ملازمین تنخواہوں سے محروم

جمعرات 14 مارچ 2024 16:34

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) تین لاکھ آبادی کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے والا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل مالی بحران کا شکار ہو گیا اور اکثریت کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔

(جاری ہے)

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایڈمن سٹاف ،سکیورٹی گارڈ ،ڈیٹا اینٹری آپریٹر کی چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی جس کے باعث اس بابرکت مہینہ میں بھی سخت پریشانی دکھائی دے رہے ہیں ۔

چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین سخت مایوسی کا شکار ہیں ۔ملازمین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ملازمین کی طرف خواہ ہیں فوری طور پر ادا کی جائیں تاکہ ملازمین بھی اس مقدس مہینے میں روزے رکھ سکیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات