فیض آباد دھرنا کمیشن کی حتمی رپورٹ تیار ، کابینہ ڈویژن میں جمع

وفاق کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی، اٹھائیس اہم شخصیات کے بیانات شامل، فیض آباد دھرنا کو ہینڈل نہ کرسکنے والوں کی ذمہ داری کا بھی تعین کیاگیا

جمعرات 14 مارچ 2024 20:00

فیض آباد دھرنا کمیشن کی حتمی رپورٹ تیار ، کابینہ ڈویژن میں جمع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) فیض آباد دھرنا کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ رپورٹ کمیشن کے چیرمین اختر علی شاہ نے کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دی ، وفاق فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں اٹھائیس اہم شخصیات کے بیانات بھی شامل ہیں، رپورٹ کے متن کے مطابق دھرنے سے متعلق تمام فیصلے اس وقت کے چیف ایگزیکٹیو نے صوبائی حکومت کی ایما پر کیے، کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں کئی سفارشات دی ہیں، کمیشن نے فیض آباد دھرنا سے متعلق 5200 سے زائد صفحات کی چھان بین کی گئی، آئی بی، پولیس، پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے، سی ٹی ڈی، حکومتی اور سپیشل برانچ کی رپورٹس بھی کمیشن کی رپورٹ کا حصہ بنا دی گئیں، کمیشن نے کئی متعلقہ شخصیات کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی ہے، ریٹائرڈ فوجی اور سویلین افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے، تمام رپورٹ اور بیانات کی روشنی میں کمیشن نے فیض آباد دھرنا کو ہینڈل نہ کرسکنے والوں کی ذمہ داری کا بھی تعین کیا ہے۔