فلائی جناح کا لاہور اور شارجہ کے درمیان پروازوں کی تعداد میںاضافے کا اعلان

جمعہ 15 مارچ 2024 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے لاہور اور متحدہ عرب امارات میںشارجہ کے درمیان پروازوںکی تعداد میںاضافے کا اعلان کیا ہے۔فلائی جناح8اپریل2024سے دونوں شہروںکے درمیان اپنی یومیہ نان اسٹاپ پروازوںکی تعدادکو ایک سے بڑھا کر دو کردے گی۔دونوں شہروںکے درمیان پروازوںکی تعداد میںاضافہ اس روٹ کے آغاز کے بعد سے ایک ماہ سے بھی کم وقت میںکیا گیا ہے ۔

لاہور اور شارجہ کے درمیان پروازوںکی تعداد میںاضافے سے اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروںکو مزید سہولت حاصل ہوسکے گی۔فلائی جناح کے ترجمان کے مطابق ’’اس روٹ پر پروازوںکی تعداد میںاضافہ مسافروںکی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کیا گیا اور یہ اقدام اپنے مسافروںکو سفر کے غیر معمولی تجربے کی فراہمی کیلئے ہمارے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور اور شارجہ کے درمیان اضافی پروازوں سے دونوں شہروںکے درمیان تجارتی اور سیاحتی تعلقات مزید مضبوط ہوںگے اور اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔‘‘فلائی جناح اس وقت پاکستان میں اپنے پانچ جدید ایئر بس A320طیاروںپر مشتمل فضائی بیڑے کے ساتھ کراچی،لاہور ،اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہے۔

اس کی اکانومی کلاس کی نشستیںکسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میںکہیں زیادہ کشادہ ہیں، جو مسافروں کیلئے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں،ہوئی جہاز میںمفت آن لائن اسٹریمنگ سروس ’’اسکائی ٹائم‘‘کی سہولت بھی میسر ہے،جو مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے،س کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز ’’اسکائی کیفے‘‘مینو سے ناشتہ،سینڈوچ اور کھانوں کیلئے مختلف قسم کے لذیز پکوانوںسے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔