نوشہرہ اکوڑہ خٹک مہاجر بازار باچا خان چوک میں نامعلوم چوروں نے تین دوکانوں کا صفایا کر دیا

جمعہ 15 مارچ 2024 19:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) نوشہرہ اکوڑہ خٹک مہاجر بازار باچا خان چوک میں نامعلوم چوروں نے تین دکانوں کا صفایا کردیا ۔ نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر تین دکانوں سے لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فون ، بسکٹ ، جوس وغیر چوری کرلیے ۔ رسالپور بازار میں بھی نامعلوم چوروں دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے ۔ تفصیلات کے مطابق مدثر ولد محمد خلیل سکنہ بارہ بانڈہ اکوڑہ خٹک نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق اپنی دکان بند کرکے گھر گیا جب صبح دکان کھولی تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نامعلوم چور دکان سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 7 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔

اسی طرح نورا لامین ولد مومن سکنہ صاحبزادہ ٹاؤن نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ بیکری کا مالک ہے ،وہ گزشتہ رات دکان بند کرکے گھر گیا اور صبح آنے پر دیکھا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نامعلوم چور بیس ہزار روپے کی نقدی اور جوس ،بسکٹ اور دیگر اشیاء چوری کرکے لے گئے ۔

(جاری ہے)

سجاد ونے کہا کہ اس کے موبائل کی مرمت کی دکان ہے ،گزشتہ روز اس نے اپنی دکان بند کرکے گھر گیا جب صبح واپس آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دکان سے ستر ہزار روپے کی نقدی اور تین عدد موبائل فون نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔