ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 15 مارچ 2024 17:14

 میرپورخاص (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ2024 ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ڈھولن آباد کے دورے کے دوران کہی انہوں نے اسکول میں پرائیویٹ اسکول کے طرز پر تدریسی عمل پر خوشی کا اظہار کیا اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا کمشنر نے ہیڈ ماسٹرسے کہا کہ اسکول میں بچوں کا داخلہ میں اضافے کیلئے داخلہ مہم چلائی جائے کمشنر نے تمام کلاسز کا معائنہ کیا بچوں سے سوالات کئے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر رضوان خاصخیلی نے کمشنرکوبتایا کہ اسکول میں 266بچے بچیاں داخل ہیں اور مانیٹرنگ افسران اور تعلیمی افسران اسکول کا معائنہ کرتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :