امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان،4 فٹ برفباری ریکارڈ

جمعہ 15 مارچ 2024 20:30

کولوراڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان کا زور، 4 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برفانی طوفان سے ریاست کولوراڈو کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

برفانی طوفان کے سبب ریاست کولوراڈو میں اسکول دفاتر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 800 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان کی وجہ سے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست کنساس کے مختلف علاقوں میں شدید برفانی طوفان کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :