پنجاب کالج نے تعلیمی بورڈ کی چیمپئن ٹرافی رواں سال بھی اپنے نام کر لی

جمعہ 15 مارچ 2024 23:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) پنجاب کالج نے تعلیمی بورڈ کی چیمپئن ٹرافی رواں سال بھی اپنے نام کر لی۔ ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف، چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ محمد قاسم، سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی آئی کالجز پروفیسر فرید شریف اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی سب سے آگے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج 22ویں تعلیمی بورڈ کی چیمپئن ٹرافی برائے طلباء اور طالبات ایک بار پھر پنجاب کالج نے اپنے نام کی ہے، کھیلوں کے انعقاد کے ذریعے ہی ہم ایک صحت مند قوم پیدا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے بھی اظہار خیال کیا۔ کھیلوں میں بوائز کی 17 گیمز میں سے پنجاب کالجز 13 پہلی، 2 دوسری،ایک تیسری پوزیشن کے ساتھ سرفہرست رہا ۔گرلز نے ٹوٹل 7 گیمز میں 3 پہلی، 3 دوسری اور ایک تیسری پوزیشن کے ساتھ چیمپین ٹرافی حاصل کی۔