Live Updates

علی امین گنڈاپور نے ضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ بھائی کو دینے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 15 مارچ 2024 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این اے 44 ڈی آئی خان پر ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ بھائی کو دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ فیصل امین اب الیکشن لڑ کر ایم این اے بنیگا، عمران خان کو پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات