رمضان المبارک ہمیں ایثار، ہمدردی اور انفاق فی سبیل اللہ کا پیغام دیتا ہے، ابراہیم نقشبندی

جمعہ 15 مارچ 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اورمعروف سماجی وروحانی شحصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں، بخششوں،مغفرتوں،ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے یہ ہمیں ایثار، ہمدردی اور انفاق فی سبیل اللہ کا پیغام دیتا ہے، معاشرہ کے مستحق افراد کو محرومیوں سے نجات دلانے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پاکستان میں کروڑوں افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے،الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں بیواؤں، یتیموں اور دیگر ضرورت مند افراد کے لیے راشن پیکج فراہم کرنے کے سا تھ ساتھ مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں افطاری کا بھی اہتمام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

، انہوں نے کہا کہ الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی طرف سے سینکڑوں ضرورت مندوں کی ماہانہ کفالت، مستحق افراد کی امداد، تعلیم،علاج معالجہ، سردیوں میں گرم کپڑوں اور رضائیوں کی تقسیم، صاف پانی کی فراہمی اور سستی روٹی مہیا کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔