پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام

جمعہ 15 مارچ 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا انسانیت اور ہمدردی کے اصولوں کو کمزور کرتی ہے، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے،عالمی سطح پر سول سوسائٹی، مذہبی رہنما اور لوگ اسلاموفوبیا کے خاتمے کی اس جدوجہد میں مل جل کر کام کریں،انہوں نے کہا کہ ایسے معاشرے کے لیے کوشش کرنی چاہیے جہاں تمام مذاہب کے لوگ بلا خوف مل جل کر رہ سکیں۔