حیدرآباد،ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے بنگلے سے گھریلو ملازم کی لاش برآمد

نوجوان کو چوری کا الزام عائد کر کے قتل کیا گیا ہے،تحقیقات کرکے انصاف فراہم کیاجائے، ورثاء

اتوار 17 مارچ 2024 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 5نمبر میں ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)کے بنگلے سے 20سالہ گھریلو ملازم کی لاش ملی ہے۔ورثا کا الزام ہے کہ نوجوان کو چوری کا الزام عائد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو تھر کا رہائشی ہے 9 سال سے گھریلو ملازم کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش باتھ روم سے ملی ہے جسے بنگلے کے مالک نے مقامی نجی اسپتال میں منتقل کیا تھا، گلے پر نشانات ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی تعین ہو سکے گا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا پھر مبنیہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ورثا نے واقعہ کی تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :