آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 پر ضمنی الیکشن کے لیے اپنے نامزدگی فارم جمع کرادیئے

اتوار 17 مارچ 2024 16:35

ْ نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زر داری کی صاحبزدای آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 پر ضمنی الیکشن کے لیے اپنے نامزدگی فارم جمع کرادیئے۔ اتوار کو آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے ۔اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے، آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ نو مارچ کو آصف زرداری دوسری مرتبہ ملک کے صدر مملکت منتخب ہوئے تھے،آصف علی زرداری کو چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 156 الیکٹورل ووٹ ملے، محمود خان اچکزئی نے چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 62 ووٹ حاصل کیے۔حکمران اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ حاصل کیے جبکہ محمود خان اچکزئی کو پارلیمنٹ ہائوس سے 119 الیکٹورل ووٹ ملے ۔بعد ازاں 10 مارچ کو انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔