sڈاکٹر راغب نعیمی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ٰوطن واپسی پرمفتی قیصر شہزادنعیمی، مفتی محمد مدنی، مولانا ارشد جاوید ودیگر علماء سے استقبال کیا ق*خوش نصیب ہوں کہ ماہ صیام میں عمرے کی سعادت حاصل ہوئی: ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار 17 مارچ 2024 17:50

a لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی عمرہ شریف کی ادائیگی کے بعدوطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پرمفتی قیصر شہزادنعیمی، مفتی محمد مدنی، مولانا احمد رضا، مولانا جاوید ہاشمی، مولانا ارشد جاوید، میاں خلیل احمد، پیر فاروق احمد، مولانا محمدامین نعیمی،حاجی عمران حسین، قاری محمد مبشر احمد، مولانا اویس رضوی، حافظ حمزہ مجید سمیت طلبہ کی کثیر تعداد استقبال کیا۔

ڈاکٹر راغب نعیمی نے اپنے دادا جان مفتی محمد حسین نعیمیؒ اور والد گرامی ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے مزار پر بھی حاضری دی اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال سعود ی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلیمان کی دعوت پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایک ہزار افراد کو عمرہ شریف کے ادائیگی کے مدعو کیا گیا جبکہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سعید بن نواف المالکی کی دعوت پر علماء کرام سمیت 30 شخصیات کوحرمین شریفین کے زیارت کیلئے بلایا گیا۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان المبارک میںحرمین شریفین کی زیارت اورعمرہ شریف کی ادائیگی بڑی سعادت اورخوشی قسمتی ہے۔ خوش نصیب ہوں، رمضان کے مہینے میں عمرہ شریف کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ بڑے قابل رشک اور خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو اللہ تعالی کے گھرخانہ کعبہ اور اپنے حبیب حضور اکرمؐ کے روضہٴ اقدس پر حاضری کا شرف بخشا جاتا ہے۔