علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی عمرہ کی ادائیگی کے بعدوطن واپس پہنچ گئے

اتوار 17 مارچ 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی عمرہ کی ادائیگی کے بعدوطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وطن واپسی پرمفتی قیصر شہزادنعیمی، مفتی محمد مدنی، پیر فاروق احمد، مولانا احمد رضا، مولانا جاوید ہاشمی، مولانا ارشد جاوید، میاں خلیل احمد، مولانا محمدامین نعیمی،حاجی عمران حسین، قاری محمد مبشر احمد، مولانا اویس رضوی اورحافظ حمزہ مجید سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے استقبال کیا، ڈاکٹر راغب نعیمی نے اپنے دادامفتی محمد حسین نعیمی اور والد ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے مزار پر بھی حاضری دی اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی،اس موقع پر علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے علما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں حرمین شریفین کی زیارت وعمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت ہے،انہوں نے کہاکہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تعالی کے گھرخانہ کعبہ اور حضور اکرم ؐکے روضہ اقدس پر حاضری کا شرف بخشا جاتا ہے۔