سکھر میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ، چولہے بند،عوام لکڑیوں اور کوئلے پر کھانا پکانے پر مجبور، لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ

اتوار 17 مارچ 2024 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) سکھر میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ، چولہے بند،عوام لکڑیوں اور کوئلے پر کھانا پکانے پر مجبور، لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی سکھر اور اسکے گردنواح کے مختلف علاقوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سوئی گیس کی بد بدترین لوڈ شیڈنگ ، بندش کے بعد گیس پریشر کی کمی نے ناصرف گھریلوں بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر رکھا ہے گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر گذرا کرنے پر مجبور دیکھائی دے رے ہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہواتو لکڑیاں فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے اور وہ شہریوں سے من پسند ریٹ وصول کررہے ہیں سکھر کے شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان ،صوبائی وزیر پیٹرولیم معدنی وسائل سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی کے بالا حکام سے سکھر میں سوئی گیس پریشر میں کمی، لوڈشیڈنگ اور مصنوعی بندش کا نوٹس لیکر شہریوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔