بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے، نجکاری پر بات چیت کریں گے، مصدق ملک

ْہم اپنی نسلوں کیلئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں،وفاقی وزیرکی گفتگو

اتوار 17 مارچ 2024 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے،ہم اپنی نسلوں کیلئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔اتوارکونجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ہم پی آئی اے کا 700سے 800ارب کا قرض بیچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے، ہم اپنی نسلوں کیلئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپریل سے ستمبر تک 35ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے،سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سردیوں کے مہینوں میں بجلی کی کھپت 10ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے، تجویز ہے کہ سردیوں میں بجلی کی قیمت کم کردی جائے تاکہ استعمال بڑھ جائے۔