پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اتوار 17 مارچ 2024 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 187 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔