روس، پیوٹن کا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان

وزیراعظم،وزیرخارجہ،وزیردفاع اپنے عہدوں پر برقراررہینگے،غیرملکی میڈیا

پیر 18 مارچ 2024 12:52

روس، پیوٹن کا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) روسی اشرافیہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے بعد کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا کریں گے۔غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن 88 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، وہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے روسی رہنما بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی کابینہ میں جوان چہرے شامل کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ٹیکنوکریٹک وزیر اعظم میخائل میشستن اور گورنر سینٹرل ایلویرا نیبولینا کے عہدے بھی برقرار رہنے کی توقع ہے۔روسی کابینہ میں جن جوان چہروں کو شامل کیا جائے گا، انہیں نائب وزیر اور وزارتی محکموں کے سربراہ کا عہدہ دیا جائے گا جبکہ سینیئر حکومتی عہدیداروں میں بیشتر ریٹائر ہو رہے ہیں یا پھر بعض کی تنزلی کا امکان ہے۔