Live Updates

جب تک اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا، ملک نہیں چلا سکتے، شاہد خاقان عباسی

یہ حکومت نہیں ،صرف کرسیوں کی بندر بانٹ ہے، سابق وزیراعظم موجودہ حکومت پر برس پڑے

پیر 18 مارچ 2024 13:56

جب تک اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا، ملک نہیں چلا سکتے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدلیہ، عسکری اور سیاسی قیادت کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا، ملک نہیں چلا سکتے۔ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت نہیں بلکہ صرف کرسیوں کی بندر بانٹ ہے۔

گانہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے لیکن اتحادی نہیں ہے، دو صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، صدر بھی ان کا ہے اور سینیٹ بھی انکا ہے، آپ کیسے حکومت چلائیں گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر حلقے کھول بھی دئیے جائیں تو فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہم نے نظام کو پکا کر لیا ہے کہ دھاندلی کیسے کرتے ہیں، اب یہ دھاندلیاں پکڑی نہیں جا سکتیں۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ جب تھیلے کھولیں گے تو وہاں پر ساری غلطیاں درست ہو چکی ہوں گی، ملک میں فارم 45 اور 47 والی دھاندلی نہیں پکڑی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے بات کرنی پڑے گی کیونکہ آپ مانیں یا نہ مانیں تحریک انصاف نے سیٹیں لی ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ، عسکری اور سیاسی قیادت کو مل کر بیٹھنا ہو گا اور جب تک ملک میں اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا، آپ ملک نہیں چلا سکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات