وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرنگہبان رمضان پیکج پر عمل در آمد جاری

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 18 مارچ 2024 13:46

بہاول نگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2024ء ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی مستحقین کو راشن کی تقسیم کی خود مانیٹرنگ گھر گھر راشن کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے نگہبان رمضان پیکیج کی تقسیم کا جائزہ لیا اور گھروں میں جاکر نادار طبقے کو نگہبان پیکج کے تھیلے تقسیم کیئے-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ راشن کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے-اہل رجسٹرڈ افراد کو راشن انکی دہلیز پر جاکر فراہم کرریے ہیں-ڈیڈ لائن کے اندر تمام مستحقین کو راشن تقسیم کردیا جائے گا-ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز راشن پیکج کی تقسیم کی نگرانی کررہے ہیں کسی رجسٹرڈ گھرانے کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائیگی۔