جہانیاں میں منعقدہ عمران رندھاوا فلڈ لائٹ رمضان کپ کا فائنل میچ آج رات آٹھ بجے جہانیاں اسٹیڈیم میں ہوگا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر پیر 18 مارچ 2024 13:48

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2024ء ) جہانیاں اسٹیڈیم میں منعقدہ فلڈ لائٹ کرکٹ میلہ میں میاں چنوں ،کبیر والہ ،جہانیاں خانیوال سمیت مختلف شہروں کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ان مقابلوں میں فرسٹ کلاس کرکٹر بھی حصہ لے رہے ہیں اور شائقین کرکٹ خوب محظوظ ہورہے ہیں فلڈ لائٹ کپ کا فائنل میچ آج ایگل کرکٹ کلب جہانیاں اور پرچم کرکٹ کلب خانیوال کے مابین کھیلا جائے گا پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود فائنل میچ میں خصوصی طور پر شریک ہونگے اور ایگل کرکٹ کلب جہانیاں کی نمائندگی کریں گے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے آرگنائزر مرزا عمران اسلم کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اس سے نوجوان کرکٹر کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا اور شائقین کرکٹ کو تفریح میسر ہوگی جبکہ اس کرکٹ میلے کو عمران رندھاوا کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد کرکٹر عمران رندھاوا کی کرکٹ کے میدان میں خدمات پر انھیں سراہا جانا ہے

متعلقہ عنوان :