کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت ایجوکیشن بورڈ کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

پیر 18 مارچ 2024 17:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے امتحانی عملہ کی ڈیوٹی کے امور پر تبادلہ کیا گیا۔کمشنر/چیئرپرسن نے کہا کہ میٹرک امتحانات کی طرز پرانٹرمیڈیٹ امتحانات کی ڈیوٹی کے امور انجام دیئے جائیں اور تمام تر عمل میٹرک امتحانی ڈیوٹی کی طرح شفاف رکھا جائے۔

کمشنر / چیئر پرسن نے اب تک میٹرک کے شکایت سے پاک امتحانات کے انعقاد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن،کنٹرولر ڈاکٹر محمد جعفر علی سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا کمشنر سلوت سعیدسے انڈر17ساؤتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپیئن خزائمہ شہزاد نے ملاقات کی۔کمشنر نے جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے میٹرک کے طالب علم خزائمہ شہزاد کو چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی۔

پاکستان سپورٹس بورڈکے زیراہتمام اسلام آباد میں انڈر 17 ساؤتھ ایشیین بیڈ منٹن چیمپیئن شپ منعقد ہوئی تھی جس میں خزائمہ شہزاد فاتح رہے۔کمشنر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی نے دنیا بھر میں فیصل آباد کا نام روشن کیا ہے۔بیڈمنٹن میں چیمپیئن بننے والے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے خزائمہ شہزاد کو چیمپیئن بننے پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے50 ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفیکیٹ و گلدستہ پیش کیا۔انہوں نے نوجوان کھلاڑی کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔خزائمہ شہزاد نے بھرپور حوصلہ افزائی پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔