Live Updates

پوسٹ کمانڈر براڈم پوسٹ صوبیدار گل محمد نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مال مویشیوں کو ڈاون ڈسٹرکٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پیر 18 مارچ 2024 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) لوئر چترال میں لیویز انٹیلیجنس دروش کی اطلاع پر پوسٹ کمانڈر براڈم پوسٹ صوبیدار گل محمد نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مال مویشیوں کو ڈاون ڈسٹرکٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس میں استعمال ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لے کر مال مویشیوں سمیت مزید قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک میں گوشت کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے مال مویشیوں کو بیرون اضلاع منتقل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ جس کے تحت مال مویشیوں کو ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے شکایات یا اطلاع کیلئے ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 0943412519 اور واٹس ایپ نمبر ڈی سی میڈیا سیل 03085832947 پر اطلاع دیں جس پر بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات